اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات ترجمان "بہرام قاسمی" نے ایران میں سیلاب متاثرین کیلئے دوسرے ممالک کی جانب سے امدادوں کے حوالے سے ارنا نمائندے کے سوال کے جواب میں کہی۔
انہوں نے ہمسایہ ممالک سمیت دوسرے ملکوں کی جانب سے سیلااب متاثرین کیلئے امدادوں کے حوالے سے کہا کہ سوائے مالی قیمت کے ان امدادوں کا روحانی کردار در اصل خطے اور اسلامی ممالک کے درمیان انسانیت پر مبنی یکجہتی اور تعاون کو مظاہر کرنے کا ہے۔
قاسمی نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں مختلف ایشایی اور اروپائی ممالک نے ایران میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے جو آنے والے دنوں میں اس کے دربار میں تفصیل سے بات کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق ایران مین سیلاب متاثرین کیلئے کویت کی جانب سے بھیجی گئی پہلی امدادی کھیپ آج بروز ہفتہ "امام خمینی" ائیرپرٹ پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ نئے ایرانی سال کے آغاز سے اب تک ملک کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 60 سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔
سیلاب علاقوں کی بحالی بالخصوص متاثرین کی دیکھ بھال کے لئے حکومتی اقدامات اور امدادی کاروائیاں،دن رات جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲